شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ پر کارروائی، ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل

افتخار چوہدری  جمعـء 31 جولائی 2020
ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔
 فوٹو: فائل

ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔

ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے  ٹیم  افغانستان کوچینی کی جعلی برآمد اورمنی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔