کانسٹیبل نے بار بارسگریٹ مانگنے والے زیرحراست ملزم پر فائرنگ کردی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 2 اگست 2020
ملزم کو زخمی کرنے والے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو، فائل

ملزم کو زخمی کرنے والے کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو، فائل

 لاہور: چوہنگ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل نے  حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان کو بجلی چوری کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ ملزم ذیشان حوالات کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل وارث سے بار بار سگریٹ مانگتا تھا جس پر طیش میں آکر وارث نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

زخمی ذیشان کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور  اہل کار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔