زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہیئے مایا علی

اپنے گھروالوں اورمداحوں کا بے حد شکریہ جومیرے چہرے پر دوبارہ مسکراہٹ لے کر آئے، اداکارہ


ویب ڈیسک August 07, 2020
گزشتہ ماہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اداکارہ

پاکستان کی خوبرواداکارہ مایا علی کا کہناہے کہ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپور طریقے سے جینا چاہیئے۔

ماڈلنگ اورفلموں میں اداکاری سے محظوظ کرنے والی اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جنہیں انہوں نے بھرپورطریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔ میں ان تمام لوگوں کی شکرگزارہوں جو میرے ساتھ اس دوران کھڑے تھے اوروہ جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔

[instagram-post url="
"]

اداکارہ نے کہا کہ خاص طورپرمیرے گھروالے اورمداح جومیرے چہرے پردوبارہ مسکراہٹ لے کرآئے۔ زندگی ایک بارملتی ہے جسے بھرپورطریقے سے جینا چاہیئے۔