رمشا کیس سے متعلق رحمان ملک نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

رحمان ملک نے تحقیقاتی کمیٹی کو ہداہت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو اس کیس سے متعلق رپورٹ پیش کریں


ویب ڈیسک September 06, 2012
وزیر داخلہ رحمان ملک۔ فوٹو: پی آئی ڈی

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے 14 سال کی مسیحی لڑکی رمشا کے کیس کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


تحقیقاتی کمیٹی ایس ایس پی طاہرعالم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ رحمان ملک نے تحقیقاتی کمیٹی کو ہداہت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو اس کیس سے متعلق رپورٹ پیش کریں دوسری جانب وزیرداخلہ نے چیف کمشنر کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس کیس کی تحقیقات سے متعلق علمائے کرام سے تعاون کریں۔

مقبول خبریں