چینی صدر کے دورۂ پاکستان کا جلد امکان

ویب ڈیسک  بدھ 12 اگست 2020
چینی صدر کے دورۂ پاکستان کی حتمی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، ذرائع۔ (فوٹو، فائل)

چینی صدر کے دورۂ پاکستان کی حتمی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، ذرائع۔ (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد: چین کے صدر شی جن پنگ کا دورۂ پاکستان جلد متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے صدر کے دورے کے دوران سی پیک کے لئے مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان  بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں بدلتی صورت حال پر بھی اہم امور زیر غور آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔