شری شانتھ نے راجستھان کی شہزادی بھونیشوری کماری کو دلہن بنالیا

شادی کی تقریب میں بھی دونوں جانب کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی.


Sports Desk December 13, 2013
شادی کی تقریب میں بھی دونوں جانب کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی،فوٹو : فائل

فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار شری شانتھ نے راجستھان کی شہزادی بھونیشوری کماری کو اپنی دلہن بنالیا، دونوں کی شادی گذشتہ روز کیرالا کے ایک مندر میں ہوئی، بھونیشوری کماری نین کی عرفیت سے مشہور اور ایک جیولری ڈیزائنر بھی ہیں۔

وہ اور ان کے گھر والے گذشتہ ہفتے ہی یہاں پہنچ گئے اور کئی روز سے مختلف تقاریب جاری تھیں، سادگی سے ہونے والی شادی کی تقریب میں بھی دونوں جانب کے قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، اب شری شانتھ اپنی دلہن کو آبائی گھر لے جائیں گے،وہاں بھی ایک تقریب منعقد ہوگی۔