ڈیوس کپ مقابلے کے لیے 4رکنی قومی ٹینس ٹیم کا اعلان اعصام الحق بھی شامل

سابق قومی کھلاڑی محمد خالد نان پلیئنگ کپتان کی حیثیت سے رہنمائی کریں گے۔


Sports Reporter December 13, 2013
سابق قومی کھلاڑی محمد خالد نان پلیئنگ کپتان کی حیثیت سے رہنمائی کریں گے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ویتنام سے ڈیوس کپ ٹائی کے لیے 4رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

منتخب کھلاڑیوں میں انٹرنیشنل پلیئر اعصام الحق،قومی نمبر1عقیل خان،ان کے چھوٹے بھائی قومی نمبر2یاسر خان اورلاہور کے محمدعابد شامل ہیں، سابق قومی کھلاڑی محمد خالد نان پلیئنگ کپتان کی حیثیت سے رہنمائی کریں گے۔

پاکستان ڈیوس کپ کے ایشیااوشیانا زون کے کوالیفائنگ رائونڈ میں ویتنام کے خلاف 14 سے 16 فروری تک نبردوآزما ہوگا،مقابلوں کے لیے تربیتی کیمپ کا آغازآئندہ ماہ کے آخری ہفتے سے ہونا ہے، واضح رہے کہ ان مقابلوں کے لیے اعصام الحق اورعقیل خان کو ٹرائلز سے مستثنٰی قرار دے کر براہ راست قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔