- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائراکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے، سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کی خودمختاری کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے آج آپریشنل ائیربیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے JF-17B (ڈوئل سیٹ) طیارے میں ایک آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔ ایف 16 طیارہ اڑانے کا وسیع تجربہ رکھنے والے ایئر چیف نے ملک میں تیار کیے گئے اس ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایئرچیف نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جذبے کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ میں JF-17 ڈوئل سیٹ اوربلاک تھری کی شمولیت پاک فضائیہ کی جدیدیت کو برقراررکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادرسپوتوں کی وراثت کا امین ہے جس کا اظہارگزشتہ سال آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے دوران کیا گیا۔
ائیرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ بری اوربحری افواج کے شانہ بشانہ مادروطن کی خودمختاری کودرپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔