جشن آزادی ‘‘ ارطغرل غازی ‘‘ پاکستانی قونصل خانے پہنچ گئے پاکستانی قوم کو مبارکباد

اداکار جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستانی قونصلر بلال خان


ویب ڈیسک August 14, 2020
میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو، اینگن آلتان ز یاتان (فوٹو: سوشل میڈیا)

ترک ڈراما سیریل ''ارطغرل غازی'' کے ہیرو اینگن آلتان دزیاتان نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جب کہ وہ جلد پاکستان بھی پہنچیں گے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر نہ صرف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے قوم کے لیے خوشیوں بھرے پیغامات دیئے گئے ہیں بلکہ ارطغرل غازی نے بھی خصوصی طور پر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔




اینگن آلتان دزیاتان نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قونصلر بلال خان پاشا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلال خان کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی۔




پاکستانی قونصلر بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی اینگن آلتان دزیاتان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُر'خلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی قونصلر نے یہ بھی کہا کہ اینگن آلتان دزیاتان بہت جلد پاکستان آئیں گے۔


https://twitter.com/eadksk__/status/1294174346676764672

اس موقع پر ''ارطغرل غازی'' کے مرکزی کردار اینگن آلتان ز یاتان نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔