کامیڈین کاشف خان کی بیٹی کی شوبز میں انٹری

ربیکا کی ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعد 22 لاکھ سے زائد ہے


ویب ڈیسک August 18, 2020
ربیکا کی ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعد 22 لاکھ سے زائد ہے (فوٹو: فائل)

لاہور: کامیڈین کاشف خان کی جواں سالہ بیٹی ربیکا نے شوبز میں انٹری دے دی۔

اداکار دانش تیمور کے نجی چینل سے نشر ہونے والے میزبان گیم شو میں ایک ٹیم میں شامل معصوم سی ربیکا نامی لڑکی صرف گیم کی کھلاڑی ہی نہیں بلکہ وہ کامیڈین کاشف خان کی بیٹی بھی ہیں۔

[instagram-post url="
"]

ربیکا آج کل نہ صرف گیم شو میں آرہی ہیں بلکہ وہ ٹک ٹاک، انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہوری ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CDZMXfGli6M/"]

17 سالہ ربیکا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کے ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 22 لاکھ سے زائد جب کہ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

[instagram-post url="
"]

ربیکا ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں بھی لوہا منوا چکی ہیں اور اس حوالے سے اب تک کئی پروجیکٹ بھی کرچکی ہیں اور وہ آج کل ایک مشہور بیوٹی پالر سے وابستہ ہیں۔