چیمپئنز لیگ فائنل میں شکست پر نیمار کی آنکھیں چھلک پڑیں

اسپورٹس ڈیسک  منگل 25 اگست 2020
نیماراپنی ٹیم کو فیصلہ کن مقابلہ جتوانے میں کوئی مدد نہیں کرسکے ۔ فوٹو : رائیٹرز

نیماراپنی ٹیم کو فیصلہ کن مقابلہ جتوانے میں کوئی مدد نہیں کرسکے ۔ فوٹو : رائیٹرز

لزبن: چیمپئنز لیگ فائنل میں شکست پربرازیلین فٹبالر نیمار کی آنکھیں چھلک پڑیں۔

چیمپئنز لیگ فائنل میں بائرن میونخ کے ہاتھوں 1-0  سے شکست پر پیرس سینٹ جرمین کے برازیلین فٹبالر نیمار کی آنکھیں چھلک پڑیں، وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن مقابلہ جتوانے میں کوئی مدد نہیں کرسکے۔

نیمار ڈگ آؤٹ میں آنسو بہاتے ہوئے صاف دیکھا گیا، ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹنگ ڈائریکٹر نے دلجوئی کرتے ہوئے نیمار کو رنر اپ میڈل وصول کرنے کے لیے راضی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔