من پسند افراد کی بھرتیاں، نیب نے ریلوے سے ریکارڈ مانگ لیا

بلال غوری  بدھ 26 اگست 2020
راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں، نیب ذرائع (فوٹو: انٹرنیٹ)

راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں، نیب ذرائع (فوٹو: انٹرنیٹ)

 لاہور: نیب انویسٹی گیشن سیل نے وزارت ریلوے سے راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5 تک بھرتیوں کا تمام ریکارڈ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کو درخواست ملی تھی جس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گریڈ5تک ایک ہزار من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا اور ان سے رقوم بھی وصول کی گئیں۔

درخواست کے مطابق سابق ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے مکینیکل کو اس بات کا بھی لالچ دیا گیا کہ اگر وہ اس عمل میں ساتھ دیں گے تو انھیں ترقی دے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر لگایا جائے گا، بعدازاں وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔