فٹیف قانون سازی، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ثاقب ورک  جمعرات 27 اگست 2020
دونوں مستردشدہ بلزمشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائیگی
۔ فوٹو: فائل

دونوں مستردشدہ بلزمشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائیگی ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی کے پیش نظر حکومت نے ایک بارپھر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سینیٹ سے اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد املاک بل مسترد کئے جانے کے بعد وزارت پارلیمانی امورنے سر جوڑ لیے، حکومت نے عاشورہ کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں مسترد شدہ  بلز کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔