ہری پور میں شارٹ سرکٹ سے ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق

سردار شہزاد اور انکی فیملی روزگار کے سلسلہ میں ہریپور کے علاقہ تربیلا میں رہائش پذیر تھے، ریسکیو


ویب ڈیسک August 28, 2020
سردار شہزاد اور انکی فیملی روزگار کے سلسلہ میں ہریپور کے علاقہ تربیلا میں رہائش پذیر تھے، ریسکیو۔ فوٹو: فائل

ہری پور کے علاقے تربیلا کے ایک مکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہونے والی آتشردگی میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ہری پور کے علاقے تربیلا میں واقع گھر میں شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق سردار شہزاد اور ان کی فیملی روزگار کے سلسلہ میں ہریپور کے علاقہ تربیلا میں رہائش پذیر تھے، گھر میں شارٹ سرکٹ سے مکان میں آگ لگ گئی جس کے باعث 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں آبائی گاوٴں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں