مشرف کی پیشی پرفول پروف سیکیورٹی دینے سے معذرت

اسلام آبادپولیس اورانتظامیہ نے انسداددہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کرادی


Numainda Express December 15, 2013
سابق صدر پرویز مشرف کوکالعدم تنظمیوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔۔فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی انتظامیہ اور پولیس نے سابق صدرجنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کو عدالت میں یشی کے موقع پرفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

معلوم ہواہے کہ ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو پیش کرنے سے متعلق چیف کمشنراورآئی جی پولیس سکندرحیات نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایک رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کوکالعدم تنظمیوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اس لیے انھیں اسلام آبادکی ایف8 کچہری میں پیش کرنا ممکن نہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اسلام آبادپولیس پرویزمشرف کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر ے گی لیکن کچہری میں انھیں انتہائی سیکیورٹی میں پیش کرناکافی نہیں۔ اسلام آبادکچہری میں سابق صدرکو پیش کرنے کے دوران عام لوگ بھی دہشتگردوںکی طرف سے دہشتگردی کا نشانہ بن سکتے ہیں، اس لیے سابق صدر پرویزمشرف کی سماعت کسی محفوظ مقام پرکی