جرمن فٹبالر پوڈولسکی ’کباب‘ کھانے کے شوقین نکلے

اپنی من پسند غذا کو لینے کیلیے کچن میں بھی آتا جاتا رہتا ہوں، اسٹرائیکر کا دلچسپ انکشاف


Sports Desk December 16, 2013
اپنی من پسند غذا کو لینے کیلیے کچن میں بھی آتا جاتا رہتا ہوں، اسٹرائیکر کا دلچسپ انکشاف۔ فوٹو: فائل

RATODERO: جرمن فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کباب کھانے کے شوقین نکلے اور اس مقصد کے لیے وہ چوری چھپے آرسنل کے کچن میں بھی جاتے رہے ہیں۔

پوڈولسکی ان جرمن اسٹارز میں سے ایک ہیں جو انگلش ٹیم آرسنل کے ساتھ وابستہ ہیں ، انگلش کلب کی انتظامیہ نے مہمان پلیئرز کا خاص خیال کرتے ہوئے ان کے من پسند کھانے تیار کرنے کے لیے ٹریننگ کیمپ میں جرمن باورچی بھی رکھا ہوا ہے ، جس کا مقصد گھروں سے دوری کے باوجود انھیں کھانے کے معاملے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

 photo 6_zps190ad800.jpg

فارورڈ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں کباب اور دیگر جنک فوڈز کو بہت پسند کرتا ہوں، میں بعض اوقات اپنے شیف کو انھیں خاص طور پر تیار کرنے کا کہتا ہوں اور مجھے کچن تک رسائی بھی حاصل ہے، میں چوری چھپے کچن کے عقبی دروازے سے جاکر اپنے من پسند کھانے لے لیتا ہوں۔