گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا یومِ دفاع پاکستان پر پیغام

6 ستمبر 1965کو پاک فوج نے بہادری کی عظیم مثال قائم کی، گورنر بلوچستان   


ویب ڈیسک September 06, 2020
6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان ۔ فوٹو : فائل

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے بہادری کی عظیم مثال قائم کی۔

گورنر بلوچستان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے لئے جان قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، آج بھی دشمن کو شکست دینے کے لئے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی یوم دفاع پاکستان پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، دشمنوں کے خلاف آج بھی فوج اور پوری قوم متحد ہے، پاک فوج نے جذبہ ایمانی سے دشمن کو شکست فاش دی۔