متحدہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف آج احتجاج کریگی

ارکان سندھ اسمبلی کارکنان کیساتھ سندھ اسمبلی تاپریس کلب احتجاجی مارچ کریں گے


Staff Reporter December 16, 2013
اسمبلی میں آرڈیننس کیخلاف درخواست جمع کرانے کا امکان، احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ گورنمنٹ ترمیمی آرڈینس کے خلا ف آج (پیرکو) احتجاج کرنے کافیصلہ کیاہے۔

اس سلسلے میں ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی ،کارکنان کے ہمراہ سندھ اسمبلی تاکراچی پریس کلب تک احتجاجی مارچ کریںگے اوربعدازاں پریس کلب پراحتجاج کیاجائے گا،ایم کیوایم کے ذرائع کے مطابق احتجاج سے قبل ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی کاسندھ اسمبلی میں اجلاس ہوگا امکان ہے کہ ایم کیوایم کے ارکان سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈینس کیخلاف ایک درخواست سندھ اسمبلی کے اسپیکرآفس میں جمع کرائیں گے۔

 photo 11_zpsa8facbd4.jpg

ایم کیوایم کی جانب سے مذکورہ بل کی مخالفت میں احتجاج کافیصلہ اتوار کو ایم کیوایم کے ایک اجلاس میں کیاگیاجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سمیت ایم کیوایم کے کئی رہنمائوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بل کیخلاف احتجاج کادائرہ کاربڑھایاجائے گا،ایم کیوایم کے ذرائع کا کہناہے کہ بل کیخلاف ایم کیوایم کی جانب سے عدالت میں بھی پٹیشن دائرکی جائے گی،اس حوالے سے ایم کیوایم کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔