سیم بلنگز کا بلند و بالا چھکا، مچل مارش کو پارکنگ ایریا سے گیند اٹھا کر لانا پڑگئی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 13 ستمبر 2020
گراؤنڈ اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

گراؤنڈ اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مانچسٹر: پہلے ون ڈے میں انگلش بیٹسمین سیم بلنگز کے بلند و بالا چھکے پر آسٹریلوی فیلڈر مچل مارش کو پارکنگ ایریا سے گیند اٹھا کر لانا پڑگئی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے فیلڈرز کو خود ہی اسٹینڈز میں جانے والی گیند اٹھاکر لانا پڑتی ہے، پیٹ کمنز کے باؤنسر پر بلنگز نے زوردار چھکا جڑا جس پر گیند اسٹینڈز کے درمیان باؤنس ہوتی ہوئی پارکنگ لاٹ میں چلی گئی، جس کی وجہ سے مارش کو پیدل مارچ کرتے ہوئے گیند کو اٹھاکر لانا پڑا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔