آئی پی ایل میں پہلی بار امریکی کھلاڑی بھی حصہ لے گا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 13 ستمبر 2020
علی خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا بھی حصہ ہیں۔ فوٹو: گیٹی

علی خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا بھی حصہ ہیں۔ فوٹو: گیٹی

ابوظبی: آئی پی ایل میں پہلی بار امریکی کھلاڑی بھی حصہ لے گا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 13 ویں ایڈیشن کیلیے فاسٹ بولر علی خان کی خدمات حاصل کرلی ہیں، 29 سالہ پیسر کو بطور متبادل انگلش سیمر ہیری گورنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ کندھے کی سرجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

علی خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا بھی حصہ ہیں جس نے حال ہی میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔