- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
عالمی سطح پر کورونا وائرس کے روازنہ کی بنیاد پر نئے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 8 ہزار نئے مریض سامنے آئے جو اب تک روازنہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے جب کہ عالمی سطح پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 384 ہلاکتیں ہوئیں۔
سب سے زیادہ نئے مریض بھارت میں رجسٹر کیے گئے جہاں 24 گھنٹوں میں 94 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور 1 ہزار 114 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر برازیل رہا جہاں بالترتیب 33 ہزار اور 20 ہزار نئے مریض سامنے آئے۔ امریکا میں ایک دن میں 383 اور برازیل میں 415 ہلاکتیں ہوئیں۔
کئی ممالک میں اس وقت کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی دوسری لہر دیکھنے میں آ رہی ہے مگر کئی شدید متاثرہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک اس وبا کی پہلی لہر بھی اپنی تکمیل کو نہیں پہنچی۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق جن تقریباﹰ پانچ درجن ممالک میں کووڈ-19 کا انفیکشن آج بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ان میں ارجنٹائن، انڈونیشیا، مراکش، اسپین، اور یوکرائن خاص طور پر نمایاں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اس موزی مرض سے عالمی سطح پر مجموعی ہلاکتیں 9 لاکھ 21 ہزار ہوئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔