نیب نے توقیر صادق کیخلاف ریفرنس کیلیے مزید مہلت مانگ لی

ملزم کومقدمے کاریکارڈ دینے کاحکم،کرپشن کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی


Numainda Express December 17, 2013
کوئی الزام ثابت نہ کیا جا سکا،جن کے کہنے پرڈراما رچایا گیا وہ اب نہیں رہے، توقیرصادق فوٹو: آئی این پی/فائل

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق چیئرمین توقیرصادق کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن کیس کی سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

نیب کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ریفرنس دائرکرنے کے لیے مزید مہلت استدعا کی گئی ہے ۔



نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ چیئرمین نیب تاحال رخصت پر ہیں جس کے باعث ریفرنس پردستخط نہیں ہو سکے ہیں لہذا مزید مہلت دی جائے۔