پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ

ویب ڈیسک  منگل 15 ستمبر 2020
زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ترجمان پاک فضائیہ فوٹو : فائل

زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ترجمان پاک فضائیہ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاک فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوط رہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔