آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا


ویب ڈیسک September 15, 2020
پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 ستمبر تک برقرار رہیں گی فوٹو: فائل

حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے یا کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 ستمبر تک برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا تھا۔