- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
لنکا پریمیئر لیگ پر التوا کے سائے گہرے ہو گئے
کراچی: نومبر میں شیڈول ٹی10لیگ کو جنوری 2021 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوگیا، لنکا پریمیئر لیگ پر بھی التوا کے سائے گہرے ہو گئے، سری لنکا میں 14روزہ قرنطینہ قوانین اہم وجہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی میں ٹی10 لیگ کا انعقاد 18 سے28نومبر تک ہونا تھا، البتہ آئی پی ایل کی یواے ای منتقلی نے آرگنائزرز کو شیڈول میں تبدیلی پر مجبور کردیا، بھارتی ایونٹ کا اختتام 10نومبر کو ہوگا، صرف 8دن بعد ٹی 10لیگ کے انعقاد سے شائقین کی عدم دلچسپی کا خدشہ تھا اسی لیے ایونٹ کو اب جنوری 2021 تک موخر کر دیا گیا، حتمی اعلان جلد متوقع ہے، ٹی 10لیگ میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی ٹیم قلندرز کے نام سے حصہ لے گی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب التوا کا شکار ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کیلیے14نومبرسے6 دسمبر تک کی تاریخیں فائنل ہوئی تھیں،اعلان کے کچھ دیر بعد پی سی بی نے بھی پی ایس ایل 5کے بقیہ 4میچز 14سے17نومبر تک کرانے کا کہا تھا،ایونٹ میں پاکستانی لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، گال گلیڈی ایٹرز کے نام سے شریک ہو گی،ذرائع نے بتایا کہ سری لنکن وزارت صحت کی جانب سے 14 روزہ قرنطینہ پر اصرار نے لیگ کے بروقت انعقادکو خطرے میں ڈال دیا۔
میزبان کی بنگلہ دیش سے سیریز بھی اسی وجہ سے خدشات کا شکار ہے،مصروف شیڈول کی وجہ سے غیرملکی کرکٹرز کے پاس نومبر میں 2 ہفتے آئسولیٹ رہنے کا وقت نہیں ہوگا،شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی میں مصروف ہوں گے،وہ تاخیرسے آئے تو 14روزہ قرنطینہ کی وجہ سے کئی میچز نہیں کھیل پائیں گے،اس لیے تاریخیں ایک بار پھر آگے بڑھائی جا سکتی ہیں،یاد رہے کہ ایونٹ کے ڈرافٹ ویڈیو لنک پر یکم اکتوبر کو ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔