سعودی عرب نے بھارت کیلئے پروازوں پر پابندی لگا دی

پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا، سعودی حکام


ویب ڈیسک September 23, 2020
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بھارت سمیت دیگر ممالک کے لیے پروازوں پابندی عائد کی گئی ہے(فوٹو، فائل)

سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے، اور پروازیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، اور ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داوُپر نہیں لگا سکتے، اس وجہ سے سعودی حکومت نے بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں، تاہم پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔