شین واٹسن کے آل ٹائم ٹاپ 5 ٹی 20 بولرزمیں شاہد آفریدی بھی شامل

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 7 اکتوبر 2020
آسٹریلوی کرکٹر نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر کو کم اکانومی ریٹ سے وکٹیں لینے کی صلاحیت کے سبب دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔ فوٹو : فائل

آسٹریلوی کرکٹر نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر کو کم اکانومی ریٹ سے وکٹیں لینے کی صلاحیت کے سبب دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔ فوٹو : فائل

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن نے اپنی آل ٹائم 5 ٹاپ ٹی 20 بولرز کی فہرست میں شاہد خان آفریدی کو بھی شامل کرلیا۔

39 سالہ آسٹریلوی کرکٹر نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر کو کم اکانومی ریٹ سے وکٹیں لینے کی صلاحیت کے سبب دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگرچہ آفریدی اپنی بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں مگر بوم بوم ایک پرفیکٹ بولربھی ہیں، انھوں نے اب تک کھیلے گئے 317 ڈومیسٹک گیمز میں 339 وکٹیں صرف 6.7 رنز فی اوور کے حساب سے لیں جو غیرمعمولی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔