ٹک ٹاک پر پابندی؛ 2020 اتنا بھی برا نہیں ہے، عمران عباس

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2020
پی ٹی اے نے دو روزقبل  ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی فوٹوفائل

پی ٹی اے نے دو روزقبل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی فوٹوفائل

کراچی: اداکار عمران عباس نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دو روزقبل  ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرنامناسب مواد نہ ہٹانے پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔ پی ٹی اے کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی سے جہاں پاکستانی ٹک ٹاکرز ناخوش ہیں وہیں کچھ لوگ خوشی بھی منارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی قوانین کے نفاذ سے بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، حریم شاہ

اداکار عمران عباس بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو ٹک ٹاک بند ہونے سے خوش ہیں انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ٹک ٹاک پر پابندی لگنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’2020 اتنا بھی برا نہیں ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بند ہونے پر بہت خوشی ہوئی ، شاہد آفریدی

تاہم اداکار منیب بٹ کے خیالات عمران عباس سے بالکل مختلف ہیں انہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کہا ’’یار چھوٹی چھوٹی خوشیاں تھیں لوگوں کی۔ ٹک ٹاک اسٹارز کے لیے برا محسوس ہورہا ہے۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔