تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسٹاف رپورٹر  اتوار 11 اکتوبر 2020
چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی، 18 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا (فوٹو : فائل)

چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی، 18 اکتوبر کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا (فوٹو : فائل)

 کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام پر بوجھ بن چکی ہے، پی ڈی ایم کے ذریعے نااہل حکومت کا خاتمہ کریں گے۔

وہ بلاول ہاؤس میں کراچی کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کررہے تھے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہر قائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی عوام میں جڑیں نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی، 18 اکتوبر کو یوم شہدائے کارساز کے موقع پر ہونے والا پی ڈی ایم کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔