جنوبی پنجاب کا بدنام زمانہ انسانی اسمگلر انوار الحق گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اکتوبر 2020
ملزم ہر بار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا تاہم اس بار ایف آئی اے نے اسے پکڑلیا، ملزم پر 7 مقدمات درج ہیں (فوٹو : فائل)

ملزم ہر بار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا تاہم اس بار ایف آئی اے نے اسے پکڑلیا، ملزم پر 7 مقدمات درج ہیں (فوٹو : فائل)

 لاہور: ایف آئی اے نے جنوبی پنجاب کے سیکڑوں افراد کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے کی رقم سے محروم کرنے والے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ڈاکٹر انوار الحق کو گرفتار کرلیا جو کہ 32 مقدمات میں مطلوب ہے۔

ایکسپریس کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 2 ہمایوں مسعود کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے  انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر ڈاکٹر انوار الحق عرف جاوید اقبال کو رحیم یار خان سے گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خالاف 32 سے زائد مقدما ت درج تھے جن میں سے 7 مقدمات ایف آئی اے بہاولپور اور 5 مقدمات ملتان اور 20 سے زا ئد مقدمات لوکل پنجاب پولیس میں درج تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم درخواست دہندگان کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیا چکا تھا۔ ملزم جنوبی پنجاب کا بدنام ترین انسانی اسمگلر تھا جو ہربار لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتا تھا مگر اس بار ایف آئی اے نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے درجنوں افراد کے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔