سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے مشین گن کے پُرزے برآمد

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 اکتوبر 2020
اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحے کے پرزے برآمد کیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے اسلحے کے پرزے برآمد کیے گئے ہیں(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد:  سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے مشین گن کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔ 

ایکپسرس نیوز کے مطابق  سعودی عرب جانے والے مسافر کے سامان سے پستول،شارٹ مشین گن کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر بخت زادہ کو حراست میں لے کر کنٹرول روم منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مسافر کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقہ بونیر سے ہے۔ مسافر غیر ملکی پرواز ایس وی 889 پر اسلام آباد سے جدہ جا رہا تھا۔ اس کے سامان سے بھاری مقدار میں اسلحلے کے پرزے برآمد ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔