- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
ایف بی آر کی کارروائی، 80 لاکھ کے غیر قانونی سگریٹ برآمد
کراچی: ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدر آباد کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ کے خلاف جاری آپریشن میں جعلی اور فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی عدم ادائیگی کے حامل سگریٹ کی ایک اور بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔
ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی حیدرآباد فیصل رؤف نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کے خفیہ نیٹ ورک کو یہ انفارمیشن موصول ہوئی ہے کہ منظم گروہ کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں مردان سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح اندرون سندھ کے دور دراز اور خصوصاً پسماندہ علاقوں میں غیر قانونی سیلز ٹیکس و ڈیوٹی ان پیڈ سگریٹس کی کھیپ پہنچا رہے ہیں۔ ان اطلاعات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے غیرقانونی سگریٹ مہم کے تحت عمر کوٹ، کنری، کے گڑ منڈی میں سگریٹ ڈسٹری بیوٹر کے گوداموں پر چھاپہ مارا تو سگریٹ کے 350 کاٹن برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والے سگریٹس کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ ان غیرقانونی سگریٹس پر 80 لاکھ روپے سے زائد کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چوری کی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔