کراچی میں رنگ بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی

آگ کی شدت کے پیش نظر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے


ویب ڈیسک October 17, 2020
فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا فوٹو: سوشل میڈیا

KARACHI: غنی چورنگی کے قریب واقع رنگ بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ کو کئی گھنٹوں پر کئی گھنٹوں کے بعد قابو پالیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سائٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی اس قدر شدید تھی کہ میلوں دور سے بھی فضا میں دھواں دکھائی دے رہا تھا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پینٹ بنانے والی فیکٹری میں لگی اور پینٹ کے ڈرمز پھٹنے سے دھماکے بھی ہوئے۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے اور دھماکوں سے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا، فائر بریگیڈ انتظامیہ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیکر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کئے اور کئی گھنٹوں پر محیظ آپریشن کے بعد اس پر قابو پایا۔