75سالہ مصری دادا دنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  پير 19 اکتوبر 2020
عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے

عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے

قاہرہ:  مصر کے ایک دادا عزالدین بہادردنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے۔

وہ تقریباً 75 برس کے ہوچکے ہیں، انھوں نے مصر کی تھرڈ ڈویڑن لیگ میں پورے 90 منٹ تک اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، اس سے قبل عزالدین نے مارچ میں بھی پورا میچ کھیلا تھا، مقابلے کے اختتام پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انھیں ٹائٹل بھی دیا گیا۔ عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے، اس سے قبل معمرترین پروفیشنل فٹبالر کا ریکارڈ اسرائیل کے 73 سالہ اسحاق ہائیک کے پاس تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔