زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

صالح مغل  منگل 20 اکتوبر 2020
ایس او پی کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے بعد ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ایس او پی کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے بعد ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان سے سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے جہاں پی سی بی آفیشلز نے ٹیم کا استقبال کیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم اتحاد ایئرلائن کی پرواز EK612 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا اور سخت سیکورٹی میں ٹیم کو اسلام آباد کے ہوٹل میں پہنچایا گیا، زمبابوے کرکٹ ٹیم کو کورونا ٹیسٹ کے بعد ایس او پی کے مطابق تقریبا ایک ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے یکم نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔