ہماری جدوجہد دوبارہ انتخابات کیلیے ہے، فضل الرحمن

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 22 اکتوبر 2020
 ادارے سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ، سربراہ پی ڈی ایم کی گفتگو
فوٹو : فائل

 ادارے سیاسی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں ، سربراہ پی ڈی ایم کی گفتگو فوٹو : فائل

نوابشاہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ہماری جدوجہد دوبارہ انتخابات کے لیے ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، ان کی امانت پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، ہماری جدوجہد ملک میں دوبارہ عام انتخابات کرانے اور آئینی حکومت کے قیام کے لیے ہے، موجودہ حکومت آئینی نہیں۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا صفدر اعوان کو دروازے توڑ کر گرفتار کیا گیا ،آئی جی و ایڈیشنل آئی جی کو یرغمال بنا کر ان سے ایف آئی آر کٹوائی گئی۔ آرمی چیف نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے ہم اس سے آگے کی بات کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کرنے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔