حکومت کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھا ہے، سراج الحق

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 25 اکتوبر 2020
مہنگائی میں عوام کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا، حکومت مافیازکے ہاتھوں یرغما ل ہے، امیر جماعت اسلامی
 (فوٹو، فائل)

مہنگائی میں عوام کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا، حکومت مافیازکے ہاتھوں یرغما ل ہے، امیر جماعت اسلامی (فوٹو، فائل)

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کو پی پی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھا ہے۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھاہے، یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے پر یکسو ہو گئیں اسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں تاکہ عوام کی بددعاؤں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں،مہنگائی میں عوام کیلیے سانس لینا مشکل ہوگیاہے،حکومت مافیاز کے ہاتھوں یرغما ل ہے، مافیاز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اس لیے مافیاز کے ہاتھوں مافیا کا احتساب نہیں ہو سکتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔