- جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
- بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی
- چین میں کورونا وبا کی صورت حال تشویشناک ہوگئی
- نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار
- جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ارب پتی نائب صدر کو کرپشن پر ڈھائی سال قید
- سندھ حکومت کا کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
- سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ ؛ پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے کے مخالف
- پارک لین کیس: آصف زرداری کی احتساب عدالت میں ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد
- ٹیسٹ میں فیل ہونے پرطالبعلم نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا دی
- ٹک ٹاک بناتے ہوئے طالبعلم ٹرین تلے آکرجاں بحق
- افغان فوج اور جنگجوؤں کے درمیان خونی جھڑپوں میں 38 ہلاکتیں
- نصرت شہباز کا وارنٹ گرفتاری منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- میری کوئی بے نامی جائیداد نہیں اور نیب کو بے نقاب کرتا رہوں گا، سلیم مانڈوی والا
- جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
- پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان
- ادارے ماورائے قانون کام کرینگے تو لوگ ہتھیار اٹھاکر سارے نظام کو آگ لگا دینگے، عدالت
- بیڑی دیر سے لانے پر باپ نے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی
- کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں، وزیر خارجہ
- چینی معیشت پہلی بار 100 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگئی، وال اسٹریٹ جرنل
- نیب ریفرنس میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئیں
آرمی چیف کی ہدایت پر گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار شوکت علی سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھے (فوٹو: فائل)
لاہور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بیمار گلوکار شوکت علی کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کردیا۔
ایکسپریس کے مطابق جگر کے عارضہ میں مبتلا فوک گلوکار شوکت علی کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ گلوکار شوکت علی کو چند روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں لاہور منقتل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ای بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان بھی موجود تھے۔ شوکت علی کے بیٹے گلوکار امیر شوکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بھی گلوکار شوکت علی کے لیے پھول بھجوائے گئے۔
واضح رہے کہ شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔