- ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی
- بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے، فردوس عاشق اعوان
- پاکستانی کوہ پیماؤں کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
- اسرائیل میں قدیم ترین مساجد میں سے ایک کے آثار دریافت
- ڈوپلیسی مسلسل بائیوببل میں قیام سے اکتا گئے
- سابق بال پکر بابراعظم ٹیم کی قیادت کیلیے تیار
- ایک اور گرجتی توپ کوخاموش کرانے کی کوشش
- بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کو محنت کا پھل مل گیا
- اینڈرسن نے جنوبی ایشیا میں ہیڈلی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- منزل کے قریب پاکستانی ویمنز پھر ہمت ہار گئیں
- ہفتہ رفتہ، اسٹاک مارکیٹ کے 3سیشن میں مندی،2میں تیزی
- پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی
- کے ٹو فتح کرنا موت کو دعوت کے برابر تھا، نیپالی کوہ پیما
- بھنگ کی بطور خام مال کمرشلائزیشن کے لیے میگا پلان تیار
- ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن‘‘ کا انعقاد فروری میں ہو گا
- گاڑی خریدنے پر 42 فیصد سرکاری خزانے میں جاتا ہے، تجزیہ کار
- عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دے دیا
- سندھ؛ 435 کرپٹ افسران، ملازمین میں 217 اساتذہ نکلے
- کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری
- 5G کوعام صارف کی دسترس میں لانے کی جانب سفر کا آغاز
پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں سمیت آفیشلزکے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں

ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے
لاہور: پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔
ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان تمام افراد کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔
قومی اسکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہورسے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی گزشتہ روز اسلام آباد کےمقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے دونوں اسکواڈز آج بروز منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔