قصور میں اوباش نوجوانوں کی 2 لڑکیوں سے زیادتی

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 28 اکتوبر 2020
کمال چشتی موڑ کی رہائشی 15 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم امانت موقع پاکر زیادتی کر ڈالی۔ فوٹو : فائل

کمال چشتی موڑ کی رہائشی 15 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم امانت موقع پاکر زیادتی کر ڈالی۔ فوٹو : فائل

قصور: قصور کے نواحی علاقوں میں اوباش نوجوانوں نے گھر میں گھس کر 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

الپہ کلاں کی رہائشی لڑکی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد طارق آیا اور ورغلا کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس تھانہ سرائے مغل نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب بستی سندھیاں والی نزد کمال چشتی موڑ کی رہائشی 15 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم امانت موقع پاکر وہاں آیا اور اس کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کر ڈالی، پولیس تھانہ صدر پھولنگرنے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔