پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی دال نہ گل سکی

محمد یوسف انجم  بدھ 28 اکتوبر 2020
ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں راؤ افتخار اور محتشم رشید کو شامل کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں راؤ افتخار اور محتشم رشید کو شامل کیا گیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعجاز احمد کو ہی ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے.

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعجاز احمد کو ہی پاکستان شاہین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں راؤ افتخار اور محتشم رشید کو شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے، اعجاز احمد اس سے پہلے انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز نے بھی ٹیم می مینجمنٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کوششیں کی تھیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹس کوویڈ کے سبب ملتوی ہونے کے بعد اعجاز احمد کے پاس کوئی مصروفیت نہیں رہی تھی جس پر اس دورے کے لیے پی سی بی نے اعجاز احمد کو پاکستان شاہین کی  ذمہ داری سونپبے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہین نے دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 چار روزہ میچز کھیلنا ہیں جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔