- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
امریکا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک
لاس ویگاس: امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جس جگہ طیارہ گرا وہاں ایک شخص بال بال بچ گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس کے ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا ایک انجن والے مسافر بردار چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آگیا، طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے باہر گر گیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
حادثے کا شکار طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم جس گھر کے باہر طیارہ گرا وہاں ایک شخص موجود تھا جو طیارے کو اپنی طرف آتے دیکھ کر فوری طور پر بھاگ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ طیارہ جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔
طیارے کے گرنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے فیڈرل ایوی ایشن نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثے عام ہیں اور رواں برس ہلاکتوں میں اضافے پر حکومت کی جانب سے ایک کمیشن بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔