آفرز کے باوجود شوبز سرگرمیوں میں حصہ نہیں لوں گی نرگس

شائقین آج بھی میراکام پسند کرتے ہیں،انڈسٹری کی ترقی کے لیے دعاگو ہوں


INP December 23, 2013
شائقین آج بھی میراکام پسند کرتے ہیں،انڈسٹری کی ترقی کے لیے دعاگو ہوں۔ فوٹو : فائل

SARGODHA: اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ مجھے فلموں اوراسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہورہی ہے لیکن میں شوبز سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ نہیں لوں گی۔

آج بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے دعا گو ہوں۔ ''آئی این پی'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نرگس نے کہا کہ میں نے فلم اور اسٹیج پر جتنا عرصہ کام کیا ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور آج بھی شائقین میرے کام کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

 photo 2_zps4e954203.jpg

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب بھی فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں کسی بھی شوبز سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گی۔