کراچی میں سردی بڑھنے سے گیس پریشر میں کمی ہوگئی

اولڈ سٹی ایریا،کورنگی،گلشن اورملیرمیں صبح وشام کے اوقات میںگیس پریشرکم رہنے لگا


Business Reporter December 23, 2013
گیزرچلانے سے طلب بڑھ گئی،اولڈ سٹی ایریا کی لائنوں سے گیس کی روانی میں خلل ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

شہر میں سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد اولڈ سٹی ایریا،کورنگی،طارق روڈگلشن اقبال،ماڈل کالونی،ملیر،لانڈھی اور دیگر علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی واقع ہونے سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 photo 4_zpse3ea7cfb.jpg

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور خاص کر گیزر چلانے سے گیس کی طلب میں اچانک اضافہ ہورہا ہے،ترجمان نے کہا کہ کمپنی شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات سے آگاہ ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ اس قسم کے واقعات معمول کے مطابق ہیں، اولڈ سٹی ایریا میں گیس لائنیں کافی عرصہ پرانی ہیں جس کے باعث گیس کی روانی میں خلل ہورہا ہے۔