ماڈل صحیفہ جباربھی کورونا وائرس کا شکار

صحیفہ جبارنے کورونا وبا سے متعلق اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا


ویب ڈیسک November 03, 2020
مداح میرے لیے دعا کریں ، ماڈل

پاکستان کی معروف ماڈل صحیفہ جباربھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

پاکستان کی معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبارنے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

صحیفہ جبارنے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں اوران کے لیے محبت وپھول بھیجیں۔



واضح رہے کہ صحیفہ جبار نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے 3 سال بعد شادی کا شُوٹ کروایا تھا جس کے بعد وہ خوب خبروں کی زینت بھی بنی تھیں۔