شجاعت کا بیان دینے سے انکار مشرف سے اظہار محبت ہے شہدا فاؤنڈیشن

شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ شجاعت نے لال مسجدآپریشن کی حمایت کی تھی


INP December 23, 2013
شوکت عزیز کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ شجاعت نے لال مسجدآپریشن کی حمایت کی تھی. فوٹو: فائل

شہدا فائونڈیشن آف پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ لال مسجدکے نائب خطیب علامہ عبدالرشید غازی شہیداور ان کی والدہ صاحب خاتون شہید کے قتل کے مقدمے میں مسلم لیگ(ق) کے سربراہ اورسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنابیان جے آئی ٹی کوریکارڈ کرانے سے انکارکر دیاہے۔

جے آئی ٹی کے رکن افتخارچٹھہ نے شہدافائونڈیشن کے ترجمان حافظ احتشام احمدسے رابطہ کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ افتخارچٹھہ نے گزشتہ 2ہفتوں میںمسلم لیگ(ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین کابیان علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میںریکارڈ کرنے کے لیے ان کی اسلام آباد میںواقع رہائش گاہ گئے توچوہدری شجاعت کے گھریلوملازمین نے افتخارچٹھہ کوتقریباََ 2گھنٹے انتظارکرایا اوربعد میںکہا کہ میںابھی فارغ نہیں، فارغ ہوںگا توبیان ریکارڈکرانے کے حوالے سے سوچوںگا۔ شہدافائونڈیشن نے شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے بیان ریکارڈکرانے سے انکار کرکے شہدائے لال مسجد وجامعہ حفصہ کے خون سے غداری کاثبوت اور پرویز مشرف سے محبت کااظہار ہے۔

 photo 3_zpsb3bc6993.jpg

شہدا فائونڈیشن کے ایک وفدسے ملاقات میںچوہدری شجاعت نے وعدہ کیاتھا کہ وہ علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میںبطور گواہ اپنابیان ریکارڈ کرائیںگے۔ بیان ریکارڈکرانے سے انکارسے معلوم ہوتا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ہاتھ بھی شہدائے لال مسجدوجامعہ حفصہ کے خون سے رنگین ہوسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیزکا بیان آن ریکارڈموجود ہے کہ 9اور 10 جولائی2007 کی درمیانی شب چوہدری شجاعت نے بھی ایوان صدرمیں جنرل (ر) پرویزمشرف کے استفسارپر کہاتھا کہ لال مسجدوالوں کے خلاف اب آپریشن ہی واحدحل ہے۔ چوہدری شجاعت کابیان ریکارڈکرانے سے انکاراس بات کی دلیل ہوگی کہ لال مسجدآپریشن میںان کی بھی مرضی شامل تھی اوربعد میںوہ مگرمچھ کے آنسوبہاتے رہے۔ شہدافائونڈیشن عوام سے اپیل کرے گی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میںبھی شہدائے لال مسجدو جامعہ حفصہ کے خون سے غداری کرنے والوںاور منافقوںکو مسترد کرکے نشان عبرت بنادیں۔