پاک فوج کے 6 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے

ویب ڈیسک  پير 23 دسمبر 2013
لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال کو کور کمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹننٹ جنرل عبیداللہ کو آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈر تعینات کردیا گیاہے۔    فوٹو؛فائل

لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال کو کور کمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹننٹ جنرل عبیداللہ کو آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈر تعینات کردیا گیاہے۔ فوٹو؛فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے 6 اعلیٰ ترین افسران کے مختلف اہم عہدوں پر تققریاں اور تبادلے کردیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل طارق گیلانی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف لاجسٹک اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن کو ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو ، لیفٹننٹ جنرل اکرام الحق کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایولوایشن، لیفٹننٹ جنرل محمد زاہد لطیف کو کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس، لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال کور کمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹننٹ جنرل عبیداللہ کو آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈر تعینات کردیا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔