پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز پر پھر کورونا کی تلوار لٹکنے لگی

اسٹاف رپورٹر  پير 9 نومبر 2020
پی ایس ایل  5 کو کورونا وائرس کی وجہ سے 40 میچز کے بعد ادھورا چھوڑنا پڑا تھا ۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل 5 کو کورونا وائرس کی وجہ سے 40 میچز کے بعد ادھورا چھوڑنا پڑا تھا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 کے بقیہ میچز پر پھر کورونا وائرس کی تلوار لٹکنے لگی، پلے آف مرحلے میں شریک ایک فرد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی۔

پی سی بی کے مطابق مزکورہ فرد کو فوری طور پر ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا، اس فرد کو اپنے گھر میں لیے گئے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے بعد کراچی کے لیے سفر کرنا تھا۔

کراچی پہنچنے پر پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ  کا نتیجہ مثبت آیا، مزکورہ  فرد کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے، اب مسلسل دو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے تک آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔

ادھر ملتان سلطانز کے بیٹسمین جیمز ونس  میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں، پاکستان روانگی سے قبل انگلینڈ میں لیا گیا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، ملتان سلطانز  انتظامیہ  قواعد کے مطابق متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

واضح رہے پی ایس ایل  5 کو کورونا وائرس کی وجہ سے 40 میچز کے بعد ادھورا چھوڑنا پڑا تھا، اب پلے آف اور فائنل کا انعقاد14 سے17 نومبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، اس مرحلے میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے جگہ بنائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔