برطانیہ میں 8 نوزائیدہ بچوں کو قتل کرنے کے شبے میں نرس گرفتار

ملزمہ مزید 9 بچوں کو قرل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی


ویب ڈیسک November 10, 2020
ملزمہ کو نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کیس میں تیسری بار حراست میں لیا گیا ہے، فوٹو : فائل

برطانیہ میں 8 نوزائیدہ بچوں کو ہلاک اور مزید 9 کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے شبے میں نرس لوسی لیٹبے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018 سے رواں برس کے دوران برطانیہ کے چیسٹر اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی پُراسرار ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے ایک نرس کو حراست میں لے لیا گیا۔

چھاپے کے دوران نرس لوسی کے گھر سے مشکوک چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں تاہم اُس نے قتل کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔ پولیس اس معاملے پر نرس سے پہلے بھی دو بار پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر آئن ہاروے کا کہنا ہے کہ نرس کی گرفتاری کے بعد اسپتال کا بچوں کے نگہداشت کا وارڈ محفوظ ہے۔ والدین بچوں کو علاج کے لیے بغیر کسی خوف کے لاسکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی جاری ہے۔ شواہد جمع کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے جس کے بعد نرس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔