- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
پاکستانی ٹی وی چینلز پر ٹی آر پی کیلئے کچرا بِک رہاہے، سونیا حسین
کراچی: اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ ہمارے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے یہ سوچنا ہی چھوڑدیا ہے کہ ہمیں کیا دکھانا ہے یہاں جو دکھ رہاہے وہ بک رہا ہے اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے تو آپ بیچ رہے ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے ’’سراب‘‘ کے بارے میں بات کی۔ اس ڈرامے میں سونیا دماغی بیماری میں مبتلا خاتون کاکردار ادا کررہی ہیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اس کردار کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی دماغی بیماریوں سے متعلق کھل کر باتیں نہیں کی جاتیں بلکہ ان کا علاج کروانے کے بجائے انہیں چھپایا جاتا ہے۔
سونیا حسین نے کہا آج کل چینلز صرف ٹی آر پی اور ریٹنگز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لہذا جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ یہ ایک ایسا پراجیکٹ کے لیے جسے ٹی آر پی کے لیے نہیں بلکہ لوگوں میں آگہی پھیلانے کے لیے بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ سونیا حسین نے موجودہ دور کے ڈراموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے اس بات کا تجزیہ کرنا ہی چھوڑدیا ہے کہ دراصل ہمیں لوگوں کو ڈراموں کے ذریعے دکھانا کیا ہے۔ ہمارے سوچنے کا زاویہ مختصر ہوکر صرف ٹی آر پی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے کہ جو دکھ رہا ہے وہ بک رہا ہے اور اگر کچرا بھی بک رہا ہے نا تو آپ بیچ رہے ہیں چینل پر۔
واضح رہے کہ سونیا حسین کا شمار پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنے کرداروں کے ذریعے مختلف تجربات کرتی رہتی ہیں۔ ان دونوں کا ڈراما ’’محبت تجھے الوداع‘‘ بھی لوگوں میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔